خوبصورت اور گھنے بالوں کے انوکھے راز

 Hair Treatment At Home 


بالوں کی خوبصورتی کے لئے

  خشک بالوں کی خشکی دور کرنے کے  لئے ناریل کے نیم گرم تیل سے ان میں  اچھی طرح مالش کریں۔

مہندی اور ناریل کا تیل برابر مقدار میں   ملا کر لگانے سے بالوں کی خشکی دور ہو جاتی ہے۔

چکنے بالوں کی چکناہٹ سے نجات حاصل کرنے کے لئے ملتانی مٹی میں ذرا سا پانی ڈال کر اس میں ایک ترش لیموں نچوڑ لیں اس آمیزے کا لیپ بالوں کی جڑوں میں لگائیں اس کے بعد بالوں کو نیم گرم پانی سے دھوئیں خیال رکھیں کہ پانی بہت زیادہ گرم نہ ہو سر سے زائد چکناہٹ دور ہو جائے گی۔

 اگر بال چھڑنا شروع ہو جائیں تو مکھن میں نمک ملا کر اچھی طرح سر کی مالش کریں اور تھوڑی دیر بعد نیم گرم پانی سے دھو ڈالیں۔ 

چند مرتبہ ایسا کرنے سے بالوں کی مضبوطی میں اضافہ ہوگا اور جھڑنا بند ہو جائیں گے۔  

سیکا کائی اور میتھی کے بیج اور ماش کی دال کو پیس کر اس میں پانی ڈالیں اور سر پر لگائیں گرتے بالوں کو روکنے کا بہترین ٹوٹکا ہے۔ 

دہی یا دہی کی لسی سے دھونے سے بال لمبے ہوتے ہیں۔ چائے کے ٹھنڈے قہوے سے بالوں کو دھونے سے بال لمبے اور گھنے ہو جاتے ہیں۔ 

بالوں کی لمبائی میں اضافہ کرنے کے لئے کریلے کی جڑ پیس کر بالوں میں لگانا مفید ہے۔ 

کافور کا عرق سرسوں کے تیل میں ملا کر بالوں میں لگانے سے جوئیں مرجاتی ہیں۔



Comments