Tib e Nabvi SAW se Bimaariyon ka ilaj طب نبوی سے ہر بیماری کا علاج

Nabi karim SAW ne fermaya


Aj ki achi batein


حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پینے والی چیزوں کو کھڑے ہو کر مت پیو کشمش بلغم کو کم کرتی ہے ۔ کدو کھاؤ کیونکہ یہ سبزی دماغ کو قوت دیتی ہے ۔ 
جس حد تک ممکن ہو لہسن کھاؤ کیونکہ یہ 70 بیماریوں کی دوا ہے کلونجی کھاؤ کیونکہ یہ ہر درد کی دوا ہے ۔ سواۓ موت کے کیونکہ اس کا کوئی علاج نہیں ۔ 
مٹی کھانے سے پر ہیز کرو اس لیے کہ مٹی کھانا میری امت پر حرام ہے ۔ 
کھجور کو ناشتے میں کھاؤ تاکہ تمہارے اندرونی جراثیم ختم ہو جائیں ۔ 
تمہاری غذا میں بہترین غذا روٹی اور پھلوں میں بہترین پھل انگور ہے 

جوڑوں کے درد کا علاج :
 حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : انجیر کھاؤ کیونکہ یہ بواسیر کو ختم کرتا ہے اور جوڑوں کے درد میں مفید ہے ۔ ( کنز الاعمال ) 

دل کی کمزوری کا علاج
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ سنتره استعمال کرو کیونکہ یہ دل کو مضبوط بناتا ہے ۔ 
( کنز الاعمال ) 

زخم کا علاج
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب بھی کبھی کوئی کانٹا چبھتا یا زخم ہوتا تو ( آپ ) مہندی کا استعمال فرماتے ۔ ( ابن ماجہ ) 

بخار کا علاج
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : 
تم میں سے کسی کو جب بخار آ جائے سحری کے وقت ٹھنڈا پانی ( اس کے بدن پر ) تین رات تک چھڑکا جاۓ ۔ 
( مستدرک ) 

معدہ کی صفائی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
انار کو اس کے اندرونی چھلکے سمیت کھاؤ کیونکہ یہ معدہ کی صفائی کرتا ہے ۔ 

پیٹ کے کیڑوں کا علاج :
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : 
نہار منہ کھجوریں کھایا کرو ، کیونکہ اس سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں ۔ ( مسند فردوس ) 

گردے کی بیماریوں کا علاج :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : پہلو کے درد کا سبب گردے کی نس ہے جب وہ حرکت کرتی ہے تو انسان کو درد ہوتی ہے اس کا علاج گرم پانی اور شہد سے کرو ۔ 
( مستدرک حاکم )


Comments