نسخہ برائے بلغم و ریشہ
میرے
چھوٹے بھائی کو عرصہ دراز سےبلغم و ریشہ کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے اسے
بہت پریشانی اٹھانی پڑتی تھی‘ بہت ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کرایا لیکن
افاقہ نہیں ہوا۔ پھر ہمیں کسی اللہ والے سے یہ نسخہ ملا ‘ اس نسخے کے
استعمال سے اسے مکمل شفاء مل گئی‘ نسخہ یہ ہے:۔ھوالشافی: بکری یا بکرے کی
پسلی کی ہڈی لیں اور اس کو کوئلے پر جلائیں اور خوب جلنے کے بعد اس کو پیس
لیں اور اپنے پاس محفوظ کرلیں اب روزانہ رات کو سونے سے پہلے ایک کھانے کا
چمچ شہد لیں اور اس میں بکری کی پسلی والی دوائی ایک چٹکی اور تھوڑا کھانے
والا نمک ملا کر کھائیں۔ چکنائی والی چیزوں مثلاً مکھن‘ گھی‘ دیسی گھی‘
ملائی وغیرہ سے پرہیز کریں۔ انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔
Comments
Post a Comment