نوجوان
لڑکیاں اور خواتین لیکوریا کے مرض میں جامن کی گٹھلیاں پچاس گرام باریک
پیس لیں اور اس میں کشتہ بیضہ مرغ دس گرام شامل کرلیں‘ یہ سفوف دو سے تین
گرام بلحاظ عمر صبح نہارمنہ اور شام پانچ بجے دودھ یا سادہ پانی سے استعمال
کریں (دوران حیض استعمال نہ کریں)
آم
اور جامن کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ آم کا سیزن شروع ہونے کے کچھ عرصہ بعد
عموماً برسات میں جامن بھی بازار میں فروخت ہونے لگتا ہے۔ جامن چھوٹا بھی
ہوتا ہے جسے دیسی جامن کہتے ہیں اور بڑا بھی جو پھلندا کہلاتا ہے جبکہ ایک
تیسری قسم بھی ہوتی ہے جس کا گودا بہت کم ہوتا ہے۔ جامن
کے بے شمار طبی فوائد ہیں یہ کئی امراض کے علاج میں کارآمد ثابت ہوا ہے۔
مرض ذیابیطس کہ جس میں لبلبے کے بگڑنے سے خون میں شکر کی مقدار زیادہ
ہوجاتی ہے اور پیشاب میں بھی خارج ہونے لگتی ہے اس مرض سے پورے جسم میں
بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے۔ ذیابیطس کا غذائی پرہیز ہی واحد علاج ہے۔ جامن
ذیابیطس کنٹرول کرنے میں انتہائی مفید ہے۔ ذیابیطس ٹائپ ون کی بجائے
ذیابیطس ٹائپ ٹو میں جامن کا استعمال زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے لیکن اس
مرض کی دیگر مروجہ ادویات کے بجائے صرف جامن ہی کے استعمال پر انحصار کسی
طور پر مناسب نہیں۔ شوگر کے مریض اگر کبھی کبھار آم کھالیں تو اس کے بعد
جامن کھانے سے شوگر لیول اعتدال پر رکھا جاسکتا ہے نیز اس سے آم کی حدت بھی
معتدل ہوجاتی ہے۔ علاوہ
ازیں موسم برسات میں اسہال‘ گیسٹرو اور دیگر پیٹ کے امراض کیلئے بھی جامن
کا سرکہ فائدہ مند ہے جو صدیوں سے مستعمل ہے۔ لو لگنے کی صورت میں جامن
کھانے سے لو کے اثرات کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ پھوڑے پھنسیوں سے محفوظ رہنے
کیلئے جامن نہایت مفید ہے۔ چہرے کے داغ دھبے‘ چھائیاں‘ جامن یا جامن کے
شربت کے مسلسل استعمال کرنے سے دور ہوجاتی ہیں اور چہرے کی رنگت نکھر جاتی
ہے۔ چہرے کی شادابی‘ داغ‘ دھبے‘ چھائیاں دور کرنے کیلئے جامن کا بیرونی
استعمال بھی کیا جاتا ہے اس مقصد کیلئے جامن کی گٹھلیوں کو پانی میں رگڑ کر
اس کا پیسٹ بنائیں اور چہرے پر اس کا لیپ کریں۔ جامن جسم کو تقویت دیتا ہے
یہ مقوی باہ ہے۔ مادہ حیات کو گاڑھا کرتا ہے۔ پیشاب کی جلن میں بھی مفید
ہے۔ اگر منہ پک جائے توجامن کے نرم پتے ایک پاؤ لے کر ایک کلو پانی میں جوش
دیں بعد ازاں چھان کر کلیاں کرنے سے فائدہ ہوجاتا ہے۔ جامن کا کھانا آواز
کو درست اور گلے کو صاف کرتا ہے۔ رات کو سوتے وقت منہ سے پانی بہنے کی
شکایت (بادی کیفیت) کو دورکرتا ہے۔ جامن تیزابیتِ معدہ کا خاتمہ کرتا ہے۔
معدہ اور آنتوں کی کمزوری کو دور کرنے کیلئے ایک پاؤ جامن کے سرکے میں تین
پاؤ چینی ملا کر سکنجبین بنائیں اور صبح وشام استعمال کریں۔ بواسیر
کا خون بند کرنے کیلئے بیس گرام جامن کے پتے ایک پاؤ دودھ میں رگڑ کر چھان
کر پلانا مفید ہے۔ جامن مفرح قلب ہے‘ گھبراہٹ و بے چینی اور ایگزائٹی میں
فائدہ مند ہے۔ جامن کا موسم نہ ہونے کی صورت میں غرض ذیابیطس کیلئے جامن کی
گٹھلیوں کا سفوف تین گرام صبح نہار منہ اور شام پانچ بجے کھانا چاہیے۔
مزید برآں ذیابیطس کے مریض اگر تخم جامن تیس گرام‘ طباشیر نقرہ دس گرام‘
دانہ الائچی خورد پندرہ گرام کاسفوف بنالیں اور صبح و شام ایک چمچ (چائے
والا) ہمراہ تازہ پانی متواتر 21 روز استعمال کریں تو شوگر کنٹرول ہوجاتی
ہے۔ جریان کیلئے نسخہ: جامن کی گٹھلیوں کو خشک کرکے ان کو باریک پیس لیں
اور یہ سفوف تین گرام کی مقدار میں صبح نہار منہ اور شام پانچ بجے تازہ
پانی سے بیس یوم استعمال کرنے سے انشاء اللہ بدخوابی و جریان کامرض جاتا
رہے گا۔ نوجوان
لڑکیاں اور خواتین لیکوریا کے مرض میں جامن کی گٹھلیاں پچاس گرام باریک
پیس لیں اور اس میں کشتہ بیضہ مرغ دس گرام شامل کرلیں‘ یہ سفوف دو سے تین
گرام بلحاظ عمر صبح نہارمنہ اور شام پانچ بجے دودھ یا سادہ پانی سے استعمال
کریں (دوران حیض استعمال نہ کریں) بیس روز کا استعمال شافی و کافی ہوتا
ہے۔ خواتین میں کثرت حیض کو کنٹرول کرنے کیلئے جامن کے پتے سایہ میں خشک
کرکے سفوف بنالیں اور روزانہ صبح نہار منہ ایک چمچ (چائے والا) ہمراہ تازہ
پانی استعمال مفید ہوتا ہے۔ جامن کی گٹھلیوں کا سفوف خونی اسہال اور پیچش
میں بھی مؤثر ہے۔ اس سلسلے میں شربت انجبار کے ساتھ اس کا استعمال بہتر
نتائج دے گا۔ جامن کے درخت کی چھال کو جوش دے کر پینے سے بھی مندرجہ بالا
فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ مسوڑھوں سے خون آنے کی صورت میں جامن کے پتوں
کو پانی میں جوش دیکر تھوڑا سا نمک ملا کر غرغرے کرنا مفید ہے۔
|
Comments
Post a Comment