Skip to main content

معدے کے تمام امراض کا حل
میں
نے ’’معدے کے تمام امراض کے لیے ایک
خاندانی راز‘‘ پڑھا‘ میں نے یہ نسخہ بنایا مجھے اس سے بہت فائدہ ہوا‘ پہلے
میرے معدے میں بہت جلن ہوتی تھی اور منہ سے بدبو آتی تھی‘ بھوک بھی نہیں
لگتی تھی‘ اب تو نہ معدے میں جلن ہوتی ہے نہ منہ سے بدبو آتی ہے‘ اس سے
میرے معدے کے تمام مسائل حل ہوگئے ہیں۔ نسخہ درج ہے:۔ ھوالشافی:چینی باریک
ایک پاؤ پسی ہوئی‘ میٹھا سوڈا ایک چھٹانک اور ست پودینہ ایک تولہ‘ یعنی
پورا ایک تولہ(12 گرام) چینی اور میٹھا سوڈا آپس میں ملائیں اور پھر ست
پودینہ اس میں ملا کر خوب رگڑیں اتنا کہ چینی میٹھا سوڈا اور ست پودینہ آپس
میں یکجان ہوجائیں۔ آدھا چمچ کھانے کے بعد‘ دن میں تین دفعہ بھی لے سکتے
ہیں
ناف میں تیل لگانے کا فائدہ:میں نے ناف پر تیل لگانے کا پڑھا جس
سے مجھے یہ فائدہ ہوا کہ اب ماہواری کے دنوں میں مجھےد رد نہیں ہوتا‘ پہلے
پیٹ میں اور کمر میں بہت درد رہتا تھا۔
Comments
Post a Comment