چہرہ کی رونق بڑھانا Increase your Face Brightness

 


چہرہ کی رونق بڑھانا

جس طرح جسمانی اعضاء ہر امیر غریب کو خدا نے ایک سے دیئے ہیں اسی طرح حسن بھی بادشاہ اور غلام سب کو برابر بخشا ہے اس کی حفاظت و نشونما کوئی کرے یا نہ کرے چہرہ ہمارے خیالوں مزاج کی تصویر ہوتا ہے طبیعت چہرہ کی شان کو بناتی یا بگاڑ دیتی ہے بیماری یا فکر میں ہمارا چہرہ کیسا بگڑ جاتا ہے خواہ کسی اور حصہ جسم میں وہ مرض ہو صحت اور خوش مزاجی سب سے بہترین غذا ہے اگر غذا اچھی طرح ہضم نہیں ہوتی تو کبھی بھی چہرہ پر رونق نہ ہوگا دھوپ سے جلد کھردری، خشک، سیاہ اور دانے دار ہوجاتی ہے ہمیشہ غمزدہ رہنے اور زیادہ حرارت کے کمرہ میں یا گیس کی روشنی یا انگیٹھی کے پاس رہنے سے چہرہ پر جھریاں پڑ جاتی ہیں رنج و فکر مایوسی سے چہرہ سیاہ ہو جاتا ہے اور جو چہرہ کو چمکدار رکھنا چاہیں وہ ۔چائے کہوہ تمباکو شراب وغیرہ کو ہاتھ نہ لگائیں 


Comments

Post a Comment