How to do makeup ? میک اپ کیسے کیا جائے؟

 


میک اپ کیسے کیا جائے ؟


میک اپ کرنا ایک فن ہے صحیح طریقے سے کئے گئے میک اپ میں وقت کم لگتا ہے اور نفاست بھی زیادہ آتی ہے۔ یہاں ہم آپ کو میک اپ کی چند تراکیب بتاتے ہیں۔ چہرے پر سے ہر قسم کے موئسچرائزر یا کریم کو صاف کرلیں۔


اسفنج کی مدد سے فاؤنڈیشن تمام چہرے پر لگا ئیں۔ فاؤنڈیشن چکنی ہوتی ہے چنانچہ اس کے بعد چہرے پر ہلکا سا فیس پاؤڈر لگا ئیں ۔ 

اب آنکھوں کی باری ہے اگر کریم آئی شیڈو ہے تو اسے برش یا انگلیوں کے پوروں کی مدد سے لگائیں۔ 

مشرقی میک اپ میں آئی لائنر کی بہت اہمیت ہے یہ لائنز ضرور لگا ئیں ۔ 

پلکوں پر مسکارا لگائیے ایک بار لگا کر خشک ہونے دیں پھر کچھ دیر بعد دوسرا کوٹ لگا ئیں دوبارہ لگانے سے زیادہ خوبصورتی آتی ہے۔ 

ذرا گہرے رنگ کے پین کیک (فیس پاؤڈر ) چہرے کے خاص حصوں پر لگا ئیں جیسے ٹھوڑی ، ناک اور پیشانی ، گالوں کے ابھار پر بلش آن لگا کر اوپر سے ہائی لائٹر لگا ئیں۔


آخر میں ہونٹوں کی باری ہے لپ اسٹک کو باریک برش کی مدد سے لگائیں پہلے ہونٹوں کے کنارے پر آؤٹ لائن لگائیں پھر درمیان میں ۔ 

آخر میں چہرے پر بے بی پاؤڈر کا ٹچ دے دیا جائے تو ایک خوبصورت نکھار پیدا ہوگا۔


Comments